• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ‘زیتون کے پھولوں کے کھِلنے کی خوشی میں تقریب کی تیاریاں مکمل

پشاور (وقائع نگار )زرعی تحقیقاتی ادارہ ترناب میں موسم بہار کو خوش امدید کہنے اور زیتون کے پھولوں کے کھِلنے کی خوشی میں منعقد ہونے والی تقریب کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔ اٹلی کے مالی معاونت سے چلنے والے پروگرام کے تحت پاکستان میں زیتون کی صنعت کے فروغ اور ترقی کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،11مارچ کو منعقد ہونے والے گالہ کے انعقاد سے نجی شعبے کی زیتون کی کاشت میں شرکت کی حوصلہ آفزائی ہوگی۔واضح رہے کہ خیبر پختونخو امیں زیتون کی کاشت کو فروغ دیکر اسے باقاعدہ صنعت کا درجہ دلانے کے لئے حکومتی اور نجی سطح پر کوشش جاری ہیں۔زیتون گالا نہ صرف اداروں، مختلف کاروبار سے جڑے لوگوں بلکہ، کسانوں، نوجوانوں، خواتین، اور صارفین کو زیتون کی فصل کے معاشی، پیداواری اور معیاری پہلوں کو سمجھنیاور بہتر بنانے کے لیے ایک مثالی اور معیاری پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔اس موقع پرشرکا کو مقامی اور بین الاقوامی ماہرین سے زیتون کے تیل کی روز بروز بڑھتی اہمیت کیحوالے سے ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔ گورنر خیبر پختونخو اغلام علی زیتون گالہ کے مہمان خصوصی ہونگے، یاد رہے پنجاب کے ضلع چکوال میں بھی مارچ کے 18تاریخ کو زیتون باقاعدہ تہوار کے طور پر منایا جائیگا۔
پشاور سے مزید