راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کے حکم پرراولپنڈی پولیس کے افسروں اورجوانوں کے اہل خانہ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل کامیچ دکھایاگیا،راولپنڈی پولیس فورس کی فیملیوں کو مکمل اعزاز کے ساتھ سٹیڈیم لے جایا گیا۔ میچ دیکھنے والوں میں راولپنڈی ضلعی پولیس، ٹریفک پولیس، لیڈیز پولیس، ڈولفن فورس اور دیگر سٹاف کی تقریباً 100 کے قریب فیملیوں کے افرادشامل تھے ۔