اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) رمضان المبارک کی آمد سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کے بعد چینی بھی مہنگی کردی گئی، اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، بینظیر انکم سپورٹ کے افراد کیلئے چینی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے،وزیر اعظم پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پرفروخت ہونیوالی چینی فی کلو 2 روپے مہنگی کردی گئی جس کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی والی چینی کی قیمت 89 سے بڑھاکر 91 روپے کلو ہو گئی ہے، چینی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، بینظیر انکم سپورٹ کے افراد کیلئے چینی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا ہےاوربدستور 70روپے فی کلوگرام دستیاب ہے، ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کے مطابق چینی مہنگی ہونے کی وجہ جی ایس ٹی ٹیکس میں 2 روپے کا اضافہ ہے مارکیٹ میں اس وقت بھی چینی 102روپے فی کلو ہےاس طرح یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کیلئے چینی 11روپے جبکہ بی آئی ایس پی مستحقین کیلئے 32روپے فی کلوگرام سستی ہے۔