• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین سے 50 کروڑ ڈالر مل گئے، زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب ڈالر سے بڑھ گئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چین سے 50 کروڑ ڈالر ملنے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 48 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4 ارب ڈالر سے بڑھ گئے،اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 3 مارچ کو ختم ہو نے والے ہفتے کے اختتام پر ملک کے مجموعی زر مبادلہ کے ذخائر 9 ارب 75 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں ان میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس 4 ارب 30 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 45 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہیں ،اسٹیٹ بینک کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی وجہ چین سے ملنے والے 50 کروڑ ڈالر ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید