اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس عمرعطاء بندیال بھارت میں ہونیوالے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت نہیں کرینگے یہ تین روزہ اجلاس آج 10 سے 12 مارچ کو بھارت میں شیڈول ہے جس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن ممالک کی اعلیٰ عدالتوں کے چیف جسٹس صاحبان اپنے ممالک کی نمائندگی کرینگے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا فعال رکن ہے اور اس کی تمام سرگرمیوں میں ترجیحی طور پر حصہ لیتا ہے، تاہم چیف جسٹس عمر عطا بندیال اپنی ناگزیر مصروفیات کے باعث 10 تا 12 مارچ ہونے والے اجلاس میں شریک نہیں ہونگے اور اس ضمن میں انہوں نے اپنے بھارتی ہم منصب کو آگاہ کر دیا ہے۔