• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ڈسپلن توڑنے پر پلیئرز کیخلاف ایکشن

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پراسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر فضل الحق فاروقی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ شاداب خان اور شان مسعود پر بھی میچ فیس کا دس دس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ملتان کے ٹم ڈیوڈ پر بھی جرمانہ کی زد میں آگئے ۔ انہوں نے بھی اس ہی طرح کی ایک گیند وائیڈ نہ قرار دینے پر ناراضی کا اظہار کیا، ان پر بھی دس فیصد جرمانے کا فیصلہ کیا گیا، ٹم ڈیوڈ نے غلطی تسلیم نہیں کی تو باضابطہ سماعت ہوئی جس میں میچ آفیشلز نے آن فیلڈ امپائرز کے فیصلے کو برقرار رکھا۔جمعرات کو راولپنڈی میں لاہور قلندرز کے خلاف کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں جرمانہ عائد کیا گیا ہے، قلندرز کی بیٹنگ کے دوران 19 ویں اوور میں فضل الحق فاروقی نے بیٹر کو آؤٹ کرنے کے بعد گالی دی تھی جس انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔ فضل الحق فاروقی نے میچ ریفری روشن مہاناما کی تجویز کردہ سزا کو قبول کیا اور آئندہ عمل نہ دہرانے کی یقین دہانی کروائی ۔ ایک اور واقعے میں منگل کو ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میںشاداب خان، شان مسعود اور ٹم ڈیوڈ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا دس دس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔شان مسعود نے شارٹ پچ گیند دیئے جانے پر اعتراض کیا تھا۔

اسپورٹس سے مزید