• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان ہائی کورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس ظہیرالدین کاکڑ پر مشتمل بینچ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دو ہفتے کیلئے معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔ وکیل نے کہا کہ عمران خان پرجس الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیاہےوہ بجلی روڈ پولیس تھانےکی حدود ہی نہیں ،واضح رہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے بلوچستان ہائی کورٹ میں ایک آئینی درخواست سے دائر کی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیاہےکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پرجس الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیاہےوہ بجلی روڈ پولیس تھانےکی حدود ہی نہیں ہے۔ بجلی روڈ پولیس کی جانب سے ان کے خلاف مقدمے کا اندراج خلاف قانون ہے ۔
اہم خبریں سے مزید