• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردم شماری والیکشن ڈیوٹی، گلگت بلتستان کے ٹیچرز کی تعیناتی پر پابندی عائد

سکردو( نثار عباس نامہ نگار) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے اساتذہ کی غیر تدریسی خدمات پر پابندی عائد کر دی ہے، مردم شماری اور انتخابات کی ڈیوٹی پر آئندہ ٹیچرز تعینات نہیں کئے جائیں گے،مستقبل کے معماروں کی تعلیمی سرگرمیاں دیگرتمام قومی ذمہ داریوں سے زیادہ اہم ہیں،محی الدین وانی نے تحریری احکامات میں موقف اختیار کیا ہے کہ مستقبل کے معماروں کی تعلیم و تربیت تمام دیگر قومی سرگرمیوں سے زیادہ اہم ہیں، اساتذہ انتخابات اور مردم شماری جیسی ثانوی ذمہ داریوں کے باعث بنیادی ذمہ داری ادا نہیں کر سکتے۔ چیف سیکرٹری کی جانب سے جاری سرکاری احکامات میں کہاگیا ہے کہ اساتذہ آئندہ بغیر کسی خلل کے صرف تدریسی ذمہ داریاں ادا کریں گے، انتخابات اور مردم شماری سمیت دیگر اہم قومی ذمہ داریوں کے لئے صوبائی محکموں کے ملازمین تعینات کئے جائیں گے، ٹیچرز کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق تدریسی ذمہ داریوں کے لئے تیار کر رہے ہیں اس سلسلے میں ٹیچرز کی تربیت کے ایک جامع پلان پر بھی عمل کیا جا رہا ہے جبکہ سائنس ٹیکنالوجی انجنیئرینگ اور ریاضی (سٹام) کے تعلیمی نظام کو پرائمری سطح پر رائج کیا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید