کراچی (جنگ نیوز) سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم فواد حسن فواد اور سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا خصوصی انٹرویو ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں نشر کیا جائے گا۔ ری امیجن پاکستان تحریک کیا ہے، کیا شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل اور مصطفی کھوکھر وغیرہ نئی پارٹی بنانے جارہے ہیں؟۔ اس اہم موضوع پر شو کے دوران تفصیلی گفتگو ہوگی۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں پروگرام رات 10 بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگا۔