• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رفاہ یونیورسٹی اور راولپنڈی چیمبر میں تعاون کے فروغ کیلئے یادداشت پر دستخط

راولپنڈی ( جنگ نیوز)رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ۔ صد ر چیمبر ثاقب رفیق اور ڈپٹی وائس چانسلر اکیڈیمکس رفاہ یونیورسٹی، ڈاکٹر یاور حیات خان نے دستخط کئے۔ یادداشت کے تحت یونیورسٹی اور راولپنڈی چیمبر کے درمیان نہ صرف تعاون کو فروغ دینے بلکہ کاروباری جدت کے فروغ، ، مشترکہ تحقیقی منصوبوں اور ورکشاپس کے انعقاد، طلباء کے لیے انٹرن شپ اور روزگار کے مواقعوں کی فراہمی اور مقامی کاروبار کو بڑھانے کے لیے مشترکہ تقریبات کا انعقاد شامل ہے۔
اسلام آباد سے مزید