راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں اتوار کی شب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کا آخری گروپ میچ کھیلیں گی۔ا س سے قبل پنڈی میں دوپہر دو بجے اسلام آباد اور پشاور زلمی کا میچ ہوگا۔قلندرز کے عبداللہ شفیق نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 8 میں بیٹرز کو فائدہ ہو رہا ہے ۔مجھے لگتا ہے کہ بولروں کا کمبی نیشن نہیں بن سکا ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ہمیشہ بولرز کی وجہ سے مشہور رہی ہے۔میری ساری توجہ پی ایس ایل کے باقی میچز پر ہے کہ ہم ان میں اچھا کرنا ہے۔ٹی ٹونٹی پر زیادہ فوکس اسٹرائیک ریٹ پر کرنا پڑتا ہے کوشش ہوتی ہے کہ اسٹرائیک کو تبدیل کرتے رہیں ۔عبداللہ شفیق نے کہا کہ بحثیت کھلاڑی بس ہماری کوشش یہی ہوتی ہے کہ اچھا کریں اور بہتر سے بہتر کارکردگی دکھائیں ۔پی ایس ایل میں پاکستانی بیٹرز نے بھی اچھا کیا ہے غیر ملکی کھلاڑیوں نے تھوڑا زیادہ اچھا کیا جو زیادہ نظر آرہا ہے۔کراچی کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے جبکہ قلندرز ٹاپ پر ہے۔