اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) موتمر عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے چیئرمین سنیٹر (ر) محمد ظفر الحق نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب تعلقات کی بحالی ایک اہم سفارتی پیش رفت ہے۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پیش رفت سے خطے کی سیاست اور بین الاقوامی تعلقات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران سعودی عرب تعلقات بحالی میں چین کا کردار قابل تعریف ہے۔