لاہور،کاہنہ(نامہ نگار،کرائم رپورٹرسے) نشترکالونی میں محنت کش کے 12سالہ بچے کو نامعلوم ملزمان نے مبینہ زیادتی کے بعد سر میں بھاری چیزمارکرقتل کردیااورلاش جلادی۔پولیس مقدمہ درج ہونے کے باوجود سوئی رہی،مغوی کی 4روزبعد آشیانہ گراؤنڈ سےبری طرح جلی ہوئی ناقابل شناخت لاش ملی، پولیس نے مردہ خانے منتقل کر دیا۔یوحنا آباد سےنجی فیکٹری ورکرجارج مسیح کےبیٹےعدن کوگھر کے باہرسےاغواکیاگیاتھا،جس کا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج ہے۔گزشتہ روزمسخ شدہ لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی۔ انچارج انوسٹی گیشن انسپکٹر میاں یونس نے بتایاکہ مغوی بچہ جمعرات کے روز گھر سے لاپتہ ہوا تھا،جسے سفاکانہ طریقے سے قتل کر کے لاش ویرانے میں پھینک دی گئی۔