پشاو(وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے شہر کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے اندرون شہر علاقوں سمیت مختلف علاقوں میں گھریلو صارفین سوئی گیس سے محروم ہے جس پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جانے لگی شہر کے علاقوں حیات آباد فیز تھری،تاج آباد،سول کوارٹر،نوتھیہ اور دیگر علاقوں میں سوئی گیس غائب رہتی ہے جس سے امور خانہ داری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ شہری مہنگے داموں ایل پی جی گیس اور لکڑیاں خریدنے پر مجبور ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھا کر ریلیف فراہم کیا جائے۔