پشاو(جنگ نیوز )حیات آباد کے بلدیاتی نمائندوں کا ایک اہم اجلاس گذشتہ روز سائیڈ آفس میں منعقد ہوا جس میں انور زمان لالا، میاں آصف،آصف باغی،اسامہ،اور عمران خان سالارزئی نے شرکت کی اجلاس میں پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی پشاور باالخصوص حیات آباد کیلئے ان کی خدمات کو سراہا انہوں نے کہا کہ کچھ ناعاقبت اندیش و مفاد پرست عناصر پی ڈی اے پر بے جا تنقید کرکے جھوٹی شہرت ومفادات حاصل کرنے کے چکر میں ہے ہم بلدیاتی نمائندے ہر اس فعل کی کھل کر مخالفت کرینگے جس سے حیات آباد کے عوام کی مفادات کو نقصان پہنچے انہوں نے کہا پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی وہ واحد ادارہ ہے جو ہر حال بارش،گرمی سردی،عید وغیرہ پر اپنے سروس کو بلا تعطل جاری رکھے ہوئے ہے اور کچھ لوگ جھوٹی شہرت و انا کے باعث ان کی خدمات کو غلط شکل میں عوام کے سامنے پیش کر رہے ہیں جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔