• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کا شہباز اور مریم سے ٹیلی فونک رابطہ، ن لیگ کا پنجاب کی تمام نشستوں پر امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ

لندن، لاہور(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف اور (ن)لیگ کی سینئر نائب صدر اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ، پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالہ سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ مسلم لیگ (ن)کی جانب سے پنجاب کی تمام نشستوں پر امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مریم نوازشریف نے امیدواروں کے چنائو کے حوالہ سے سفارشات نواز شریف کو ارسال کردی ہیں۔ امیدواروں کا چنائو پارلیمانی بورڈ کی سفارشات اورانٹرویو کے بعد ہوگا۔ تفصیل کے مطابق نوازشریف کی جانب سے شہبازشریف اور مریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران نوازشریف کی شہبازشریف اور مریم نوازکے ساتھ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالہ سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مسلم لیگ (ن)نے پنجاب کی تمام نشستوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مریم نواز نے صوبہ بھر کے امیدواروں کے چنائو کے حوالہ سے اپنی سفارشات نوازشریف کو ارسال کردی ہیں۔ مسلم لیگ (ن)کے حتمی امیدواروں کو چنائو پارلیمانی بورڈ کی سفارشات اور انٹرویو کے بعد ہوگا۔ نوازشریف نے واضح کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لئے ٹکٹ میرٹ پر دیئے جائیں گے ، پارلیمانی بورڈ کی وہ خود صدارت کریں گے اورپارٹی ٹکٹ دیتے وقت نظریاتی کارکنوں اوران کی کارکردگی کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔

یورپ سے سے مزید