اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمی نے قومی و صوبائی اسمبلی کی 60سے زائد انتخابی عذرداریوں کی سماعت کے دوران پنجاب اورخیبر پختونخواکی گیارہ انتخابی عذرداریوں کو غیر موثر ہونے کی بنا ء پر خارج کردیا .
چیف جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل تین رکنی خصوصی بینچ نے کیس کی سماعت کی تو درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت سے مقدمات کے میرٹ پر فیصلے کرنے کی استدعا کی تاہم جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے اسمبلیاں ختم ہو چکی ہیں ۔