• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ نے عمران اور فواد کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے

لاہور(ٹی وی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کارروائی جاری رکھے، عدالت کمیشن کی کارروائی میں مداخلت نہیں کرے گی۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں جسٹس چوہدری عبدالعزیز، جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پرمشتمل 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔
اہم خبریں سے مزید