ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے مسٹر جسٹس احمد ندیم ارشد نے ڈیرہ غازی خان کی فیملی کورٹ کی جاری ڈگری پر عملدرآمد کو روک دیا ہے ۔ اس موقعہ پر عدالت عالیہ نے درخواست گذار کو ڈگری کی مالیت کا ایک تہائی فوری عدالت عالیہ میں جمع کرانے کی بھی ہدایت جاری کی ہیں ۔ درخواست گذار عطا محمد کی جانب سے اپیل دائر کرتے ھوئے ایڈووکیٹ محمد عامر خان بھٹہ نے موقف اختیار کیا کہ ڈیرہ غازی خان کی فیملی کورٹ نے خاتون کے دعوی جات پر درخواست گذار کے خلاف فیصلہ جاری کرتے ھوئے کیس کو ڈگری کردیا۔لاھور ھائی کورٹ ملتان بینچ منشیات فروشی کے مقدمہ میں ملوث خاتون ملزمہ کی درخواست ضمانت کو منظور کرلیا ہے ۔ عدالت عالیہ نے اس موقعہ پر پولیس کے تفتیشی آفیسر کی سرزنش کی اور مستقبل میں قانون کے مطابق عمل درآمد کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ۔