• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالرحمٰن افغانستان کیخلاف سیریز کیلئے ہیڈ کوچ مقرر

لاہور (نمائندہ خصوصی) ملتان سلطانز اور کے پی کے کوچ عبدالرحمن کو افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکے لئے پاکستانی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ یہ عہدہ ثقلین مشتا ق کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد خالی ہوا تھا۔ سابق کپتان محمد یوسف ان کی نگرانی میں بیٹنگ کوچ ہوں گے۔ منگل کو پی سی بی نےاعلان کیا کہ عبدالرحمان ہیڈ کوچ، عمر گل بولنگ اور محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہوں گے۔ عبدالمجید فیلڈنگ کوچ، منصور رانا ٹیم منیجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ڈریکس سائمن ٹرینر، کلف ڈیکن فزیو اور طلحہ اعجاز اینالسٹ ہوں گے۔
اسپورٹس سے مزید