• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی قوتوں کے ٹکراؤ سے تیسرے فریق کیلئے راستہ ہموار ہو جائیگا، سراج الحق

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی 11ماہ کی کارکردگی صفر ہے۔ لاٹھی گولی سے مسائل حل نہیں ہوں گے، سیاسی قوتوں کے ٹکراؤ سے تیسرے فریق کے لیے راستہ ہموار ہو جائے گا۔ سیاست کو عدالتوں میں نہ گھسیٹاجائے، کچھ لو اور کچھ دو کر کے فریقین کو راضی کیا جاتا ہے، اعلیٰ عدالتوں کے ہر فیصلہ سے نئے سوالات جنم لیتے ہیں،ہماری تجویز ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اتفاق رائے سے قومی انتخابات کے لیے شفاف طریقہ کار پر راضی ہو جائیں، دو صوبوں کے ساتھ ساتھ مرکز اور سندھ میں بھی نگران حکومتیں قائم کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں مرکزی اور وسطی پنجاب کے ذمہ داران کی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت نے فیصلہ کیا کہ جماعت اسلامی 22مارچ کو لاہور میں اپنے انتخابی منشور کا اعلان کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید