اسلام آباد(خالد مصطفی ) غیر فعال نیلم ، جہلم ہائیڈ روپاور پر وجیکٹ کے فعال ہونے میں آئندہ ستمبر تک تا خیر ہو سکتی ہے ۔پروجیکٹ پر کام جولائی 2022ء میں اس وقت کا جب ساڑھے تین کلو میٹر ز طویل سرنگ میں رکاوٹ پیدا ہوگی تھی ۔ اب اس میں مزید تین ماہ کی تا خیرہو سکتی ہے ۔ جس سے ایک سال سے زائد عرصہ میں54ارب روپے کا کاروباری نقصان ہوگا ۔ وزارت آبی وسائل کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ پروجیکٹ کو آئندہ جون تک فعال ہوجانا تھا ۔ لیکن سرنگ میں حائل رکاوٹ دور کرنے کے بعد رواں سال جون کے بجائے ستمبر تک ہی پروجیکٹ فعال ہو سکے گا ۔سرنگ کا متاثرہ حصہ دو بارہ تعمیر ہوگا ۔ جس کے لیےعجلت سے کام نہیں لیا جائے گا۔ پروجیکٹ بحال کرنے کی پہلی ڈیڈ لائن فروری 2023ء دی گئی تھی ۔ جسے آئندہ جون تک گیا ۔ اب اس میں ستمبر 2023ء تک مزید تو سیع کی گئی ہے ۔ اس طرح موسم گرما کی شدید میں بھی پروجیکٹ سے قومی گرڈ کو فراہم نہیں ہو سکے گی ۔