• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران فرد جرم عائد ہونے کے ڈر سے عدالت نہیں جا رہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال عمران خان عدالتی حکم کی پیروی کیلئے گرفتاری دینے سے انکاری کیوں؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان توشہ خانہ ریفرنس میں فرد جرم عائد ہونے کے ڈر سے عدالت نہیں جارہے،عمران خان کو جیل بھیج کر یہ پیغام دینا مقصد ہے کہ انہیں اقتدار نہیں دیا جائے گا۔ ارشاد بھٹی نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں انہیں پولیس حراست میں یا زہر دے کر مارا جاسکتا ہے، عمران خان کہتے ہیں لندن پلان کے تحت انہیں گرفتار کرکے انتخابی مہم ختم ہونے تک جیلوں میں رکھا جائے گا ،پنجاب پولیس نے پہلی دفعہ کمال صبر اور عقلمندی کا مظاہرہ کیا ہے ورنہ جانیں جاسکتی تھیں اور خطرناک بحران پیدا ہوسکتا تھا، قانونی طور پر عمران خان کو گرفتاری دیدینی چاہئے تھی۔حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد کی لیک آڈیو سے ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی کی ٹاپ لیڈرشپ بھی کتنی بے بس ہے، پی ٹی آئی میں کوئی شخص بھی عمران خان کی بات کی نفی کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتا، کاش عمران خان کے اپنے بچے بھی کل احتجاج میں ہوتے۔

اہم خبریں سے مزید