• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹھارہویں ترمیم میں آصف علی زرداری کا اہم کردار تھا، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات اور وزارت اوور سیز پاکستانیز اور انسانی ترقی کی فوکل پرسن برائے ای او بی آئی محترمہ کرن بلوچ نے 73کے آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پرپوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ پیپلز پارٹی کے بانی، وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دئیےہوئے آئین کی گولڈن جوبلی منا رہے ہیں ، قائد اعظم کے جمہوری پاکستان میں قائد عوام نے قوم کو آئین کا جمہوری تحفہ دیا، انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے پارلیمانی پارٹیوں کو ساتھ ملا کر اٹھارہویں آئینی ترمیم منظور کرکے آئین میں پیوند کاریوں کا خاتمہ کیا،آئین کی شقیں واضح ہیں کہ آئین میں ترامیم کا حق صرف پارلیمنٹ کا اختیار ہے، انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے اس ملک اور اسکے عوام کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں ، انہیںسیاست پر بے پناہ عبور حاصل ہے اور کئی مخالفین بھی انکی سیاست کے معترف ہیں، آصف علی زرداری نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر نظریات پر سمجھوتہ نہیں کیا۔
کوئٹہ سے مزید