پشاور(جنگ نیوز) پیپلز ڈاکٹرز فورم کے صوبائی صدر پروفیسر ڈاکٹر نثار نے ایچ ایم سی پشاور، مہمند ، ہری پور ، مردان ، سوات، اور ملاکنڈ کے اضلاع کے لئے پی ڈی ایف کے ضلعی عہدیداروں کے ناموں کا اعلان كر ديا ہے جس کے مطابق ایچ ایم سی پشاور کے لیے ڈاکٹر پیر طفیل صدر، مزمل نائب صدر ،وقاص جنرل سیکرٹری ، توصیف پریس سیکرٹری زاکراللہ فنانس سیکرٹری شامل ہیں۔ اسی طرح مہمند کے لیے ڈاکٹر انورشاہ صدر، ڈاکٹر پرویز نائب صدر اول ، معتصم شاہ نائب صدر دوم، اسحاق جنرل سیکرٹری ، ارشد علی پریس سیکرٹری ، ڈاکٹر ارشاد میچنی فنانس سیکرٹری شامل ہیں۔ اسی طرح ہری پور کے لیے ڈاکٹر وقاص صدر، نعیم ایوب نائب صدر مردانہ ، سپنہ عروج نائب صدر زنانہ ،ضیاء الرحمان جنرل سیکرٹری ، زیشان پریس سیکرٹری، اسی طرح مردان کے لیے ڈاکٹر اخونزادہ الیاس صدر، ماجد حسین سینئرنائب صدر ، عمران نائب صدر ،عاطف جنرل سیکرٹری ، مامون پریس سیکرٹری اور ڈاکٹر یاسر فنانس سیکرٹری شامل ہیں۔ اسی طرح سوات کے لیے ڈاکٹر عبدالصبور صدر، ڈاکٹر اجمل سینئر نائب صدر اول ،بادشاہ افسر سینئر نائب صدر دوم، مراد علی جنرل سیکرٹری ، سید فرید پریس سیکرٹری اوررئید اکبر فنانس سیکرٹری شامل ہیں۔ اسی طرح ملاکنڈ کے لیے ڈاکٹر عمر حبیب صدر، ڈاکٹر لقمان سینئر نائب صدر ،شاہد وسیم نائب صدر ، نعیم جنرل سیکرٹری ، حیات پریس سیکرٹری اورعبدالرحیم فنانس سیکرٹری شامل ہیں۔ تمام عہدیداروں کو فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔