• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کے بعد ایران کا متحدہ عرب امارات سے بھی رابطہ

دبئی(اے ایف پی) سعودی عرب سے تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے بعد ایران کی سپریم قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن زائد النہیان سے ملاقات کی ۔ جمعرات کو اس حوالے سے اعلی سطح مذاکرات ہوئے۔ اس موقع پر باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ ایرانی رہنما نے امارات کی قومی سلامتی کے مشیر تہنون بن زائد النہیان سے ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی۔ اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دو طرفہ تعلقات کو وسعت دی اور مضبوط کیا جاسکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید