• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت وینٹی لیٹر پر اور قوم لاوارث ہوچکی ہے، سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ثمرباغ لوئر دیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے معیشت وینٹی لیٹر پر اور قوم لاوارث ہو چکی ہے،گہری ہوتی اندھیری رات میں جماعت اسلامی امید کی کرن ہے۔ مالاکنڈ ڈویژن، قبائلی اضلاع سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں لوگ شدید عدم تحفظ کا شکار، کرپشن عام، مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی نیندیں اڑا دیں۔ حکمران جماعتیں مفادا ت کے لیے بجنگ، انھیں کرسی کے علاوہ اور کچھ دکھائی نہیں دیتا، ملک کو درپیش مسائل کی کلی ذمہ دار پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی ٹرائیکا ہے۔
اہم خبریں سے مزید