• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، شیخ رشید کے خلاف درج مقدمہ کے اخراج کیلئے رٹ کی جلد سماعت کی درخواست نمٹا دی گئی

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے تھانہ مری میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکے خلاف درج مقدمہ کے اخراج کیلئے دائر رٹ کی جلد سماعت کیلئے درخواست پر ہائی کورٹ آفس کو ہدایت کی ہے کہ اگر ممکن ہو تو رٹ کو سماعت کیلئے فکس کیا جائے۔مری میں درج مقدمہ کے اخراج کے لئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت عالیہ سے رجوع کررکھا ہے۔رٹ کی جلد سماعت کیلئے ایک متفرق درخواست دائر کی گئی تھی۔عدالت عالیہ نے استفسار کیا کہ کیا ایمرجنسی ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ رٹ کو آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔تاہم عدالت عالیہ نے ہائی کورٹ آفس کی صوابدید پر معاملے کو چھوڑتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
اسلام آباد سے مزید