پشاور(وقائع نگار)صوبائی دارلحکومت پشاور میں کلین اینڈ گرین پشاور مہم زور و شور سے جاری ہے اور ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کی ہدایت پر انتظامی افسران کی نگرانی میں ڈبلیو ایس ایس پی، پی ڈی اے اور تمام ٹی ایم ایز اس مہم میں شریک ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق ضلع بھر میں تمام متعلقہ محکمے، تاجر برادری اور عوام اس مہم میں شراکت دار ہے اور انتظامی افسران کی زیر نگرانی ٹی ایم ایز، پی ڈی اے اور ڈبلیو ایس ایس پی کے اہلکار روزانہ کی بنیاد پر کوڑا کرکٹ اور کچرا اُٹھا رہے ہیں جبکہ نالیوں کی صفائیاں بھی جاری ہیں۔ جبکہ مختلف علاقوں میں عوامی آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا جا رہاہے تاکہ عوام میں آگاہی پیدا کی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صفائی مہم کے دوران عملہ صفائی سے تعاون کریں اور گلی و محلوں میں کوڑا کرکٹ و گند نہ پھینکیں اس مہم کو کامیاب بنانے اور پشاور کو صاف ستھرا بنانے میں ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور ہم سب کے تعاون سے ہی صفائی مہم کو کامیاب بنایاجا سکے گا۔