لندن (سعید نیازی) ’’فلیور آف رمضان‘‘ کے عنوان سے منعقد تقریب میں شرکاء کو چاولوں کے مقبول ترین برانڈ ٹلڈا چاول سے بنے مختلف ملکوں کے کھانوں سےلطف انداز ہونے کاموقع ملا۔ تقریب میں مختلف کمیونٹیز کے افراد شریک تھے۔ تقریب کیلئے کھانےتیار کرنے والے پاکستانی اور ملائشین شیفس نے شرکاء کو ٹلڈا چاول کے حوالے سے اپنے تجربات سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر ٹلڈا کے مینجنگ ڈائریکٹر جین فیلیبٹی لیبورڈ نے کہا کہ ٹلڈا باسمتی چاول اپنے معیار اورذائقہ کے سبب مختلف کمیونٹیزمیں یکساں مقبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد یہ ہے کہ مسلم کمیونٹی مل کر کس طرح رمضان کی خوشیاں منا سکتی ہے اور کس طرح وہ اپنے کھانے تیار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹلڈا اپنے باسمتی چاول کے سبب مختلف کمیونٹی میں بے حد پسندکیا جاتا ہے اور اقلیتی کمیونٹیز توہمارے بزنس کی بنیادہیں، چاول ہمارے ڈی این اے کے بہت قریب ہے جسے ہم مل کر شیئر بھی کرتے ہیں۔ ملائشین شیف صالحہ اولپن نے کہاکہ رمضان میں ہماری مرکزی ڈش ہمیشہ چاول سے بنی ہوئی ہوتی ہے، رمضان کے تمام دنوں میں ہم افطار کے وقت توانائی کے حصول کیلئے چاول سے بنی ڈش کھاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹلڈا ٹوٹا چاول بھی فروخت کرتا ہے جس سے کھیر بہت اچھی بنتی ہےجس میں ہم کوکونٹ کادودھ استعمال کرتے ہیں، ملائشین طرز کی بریانی بھی ان چاولوں سے تیار کی جاتی ہے اورہماری ڈشوں کیلئے باسمتی چاول بہترین رہتا ہے، پاکستانی شیف پروین اشرف نے کہا کہ وہ ٹلڈا چاول کے ساتھ کام کررہی ہیں، ٹلڈاچاول کو ہم اپنے بچپن سے کھا رہے ہیں اور یہ اپنے ذائقہ کے سبب سب کو پسند آتا ہے، اسی لئے میں نے مہمانوں کیلئے ٹلڈا چاول کے ساتھ چکن بریانی بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ کھولنے کے بعد جب خواتین تھکی ہوئی ہوتی ہیں تو ان کے پاس زیادہ وقت بھی نہیں ہوتا لیکن جب وہ ٹلڈا چاول کےساتھ کوئی ڈش تیار کرتی ہیں تو وہ ہمیشہ اچھا بنتا ہے، چاول ٹوٹتے بھی نہیں ہیں اور ان میں سے بہت اچھی خوشبوبھی آتی ہے۔ ٹلڈا چاول چمک دار اور صاف ہوتے ہیں، پہلے ایک زمانے میں چاولوں میں سے کنکر صاف کرنے پڑتے تھے لیکن اب وہ مسئلہ بھی حل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر انہیں ٹلڈا کے لانگ رینج والے چاول بہت پسند ہیں، کیونکہ پک کر اس کے دانے لمبے اور الگ الگ رہتے ہیں اور کھانے میں بھی مزا آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں خاص طورپر افطار کے وقت متعدد ڈشیں بنتی ہیں لیکن ان میں ٹلڈا چاول سے بنی ڈش لازمی شامل ہوتی ہے۔ شرکاء نے بریانی اور دیگر کھانے رغبت سے کھائے اور ان کی بے حد تعریف بھی کی۔