کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیپا چورنگی پر واقع پمپنگ اسٹیشن کی موٹریں ناکارہ،گلشن اقبال،گلستان جو ہر،گلشن جمال،عسکری فور سمیت کئی علاقوں میں پانی کی فرا ہمی شدید متاثر تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی ماہ سےنیپا پمپنگ اسٹیشن کی چاروں موٹروں کے ناکارہ ہوجانے کی اطلاع کے باوجود ان بوسیدہ موٹروں کی تبدیلی نہ ہوسکی علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی پرانی موٹریں ہیں اور اپنی عمر پوری کر چکی ہیں اب روزانہ مرمت کی بنیاد پر کام چلایا جا ر ہا ہے واٹر بورڈذرائع کا بھی کہنا ہے کہ یہ موٹریں ادارے پر بوجھ بن گئی ہیں ان کی مرمت پر روزانہ لاکھوں روپے خرچ ہو رہے لیکن یہ اصل استعداد کے مطا بق نہیں چل رہی ہیں یہ موٹریں پرانی ہونے کے باعث نہ صرف اضافی بجلی کا اضافی لوڈ لیتی ہیں بلکہ تین موٹریں چلنے کےباوجود ایک موٹر کا پانی شہریوں تک پہنچ پاتا ہے جبکہ پانی کی فراہمی میں کمی کا فائدہ ٹینکر مافیا کو پہنچ رہا ہے مکینوں کا کہنا ہے کہ شہریوں کی پانی کی فرا ہمی بحال کرنے کے لئیے اب ضروری ہے کہ ان موٹروں کو فوری تبدیل کیا جائےرمضان المبارک کی آمد سے قبل اگر انہیں تبدیل نہیں کیا گیا تو پانی کا بڑا بحران متوقع ہے۔