لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی بحریہ 11-12 اگست کو بحیرہ عرب میں بحری مشقیں کررہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بھارتی بحریہ 11سے 12اگست تک گجرات کے پوربندر اور اوکھا کے ساحل پر اپنی بحری مشقیں کرے گی۔انہی ایام میں پاکستان نیوی نے اپنے علاقائی پانیوں میں اپنی بحری مشقوں کا اعلان کرتے ہوئے ایئر مین کو نوٹس (NOTAM) جاری کیا ہے۔