کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاک ایران تجارتی تعاون بڑھانے کے لیے ایم او یو پر دستخط، ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی قائم کی جائے گی، ایران پاکستان مشترکہ چیمبر آف کامرس کے چیئرمین عبدالحکیم ریکی نے وفد کے ہمراہ پاک ایران مشترکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیااس موقع پر ڈپٹی قونصل جنرل ایران مہدی شائقی اوردیگرکے ساتھ اجلاس ہوا اجلاس کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی تعاون بڑھانے کے لیے ایم او یو پر دستخط کیے گئے معاہدے کے مطابق ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی قائم کی جائے گی جبکہ ہر تین ماہ بعد مشترکہ اجلاس باری باری پاکستان اور ایران میں ہوگا ایم او یو میں جوائنٹ بارڈر مارکیٹ کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ دونوں ممالک کے تاجروں کو بہتر تجارتی مواقع فراہم کیے جا سکیں ۔