• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن کا زلمے خلیل زاد کی عمران سے خفیہ ملاقات ہونے کا دعویٰ

اسلام آباد (فاروق اقدس/تجزیاتی رپورٹ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی معلومات اور ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کیلئے امریکہ کے سابق نمائندے زلمے خلیل زاد نے خفیہ طور پر پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس دورے میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی تھی جسے وہ خفیہ رکھنے میں کامیاب رہے تھے تاہم اب انہیں (مولانا فضل الرحمان) اس ملاقات کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئی ہے جو قطعی طور پر مصدقہ ہیں۔ 

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے مابین سیاسی مخالفت جو سیاسی صف آرائی میں تبدیل ہوچکی ہے وہ اظہرمن شمس ہے اور دونوں راہنما ایک دوسرے کے بارے میں اپنے جلسوں، انٹرویوز اور بیانات میں ایک دوسرے خلاف کسی غلطی کی نشاندہی یا مخفی معاملے کو منکشف کرنے میں پیچھے نہیں رہتے اس لئے اس صورتحال میں کسی انکشاف کو سیاسی محاذ آرائی کے تناظر میں ہی دیکھا جائے تو وہ قطعی غلط ہوگا لیکن مولانا فضل الرحمان عمران خان کے بارے میں ابتدا سے ہی یہ رائے رکھتے ہیں کہ وہ (عمران خان) ایک غیر ملکی ایجنٹ ہیں اور انہیں ایک ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پاکستان میں پہلے حکومتی سطح پر اور اب سیاسی طور پر طاقتور بنایا جارہا ہے تاہم مولانا فضل الرحمان کی دانست میں جس میں ان کی معلومات بھی شامل ہوسکتی ہیں عمران خان یہودی ایجنٹ ہیں اور ان کے مقاصد کی تکمیل کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید