• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرسن یونیورسٹی کو زرعی یونیورسٹی کے ہاتھوں کرکٹ میچ میں شکست

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور ایمرسن یونیورسٹی کی ایڈمن ٹیموں کے مابین کرکٹ میچ کا انعقاد ہوا۔ میچ کا ٹاس جیت کر زرعی یونیورسٹی ملتان کی ایڈمن ٹیم نے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور ایمرسن کی کرکٹ ٹیم کو 110 رنز کا ہدف دیا۔ایمرسن یونیورسٹی ملتان کی ٹیم 86 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔زرعی یونیورسٹی ملتان اور ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے درمیان میچ کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان تھے۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ کھیلوں کی سر گرمیاں نوجوانوں میں سپورٹس سپرٹ پیدا کرتی ہیں۔ان میں لیڈر شپ کو ابھارتی ہیں۔جیت کی امنگ ایک جذبہ ہے،اسی طرح ہار برداشت کرنا بھی ایک رویہ ہے۔ کھیل میں کامیابی کا تعلق ٹیم ورک سے ہے،اگر طلباء میں ٹیم ورک کی صلاحیت پیدا ہوجائے تو وہ زندگی میں کامیابیاں سمیٹتے ہیں۔مزید کہا کہ ہم یونیورسٹیز کے مابین اسپورٹس کے مقابلے کروائیں گے۔کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیں گے۔کھیل کے میدانوں اور ماحول کی بہتری کے لیے مل کر کام کریں گے۔ ڈائریکٹر اسپورٹس ارقم اقبال نے کہا کہ ذہن کو صحت مند رکھنے کے لیے مثبت تفریح کا ہونا بہت ضروری ہے۔جس کے نتیجے میں نوجوان تعلیم کے میدان میں بھی بہتر صلاحیت کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)زرعی یونیورسٹی ملتان نے ایڈمن ٹیم کو مبارکباد دی ۔
ملتان سے مزید