ملتان (سٹاف رپورٹر )سی پی او ملتان رانا منصور الحق نے کہا ہے کہ سٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے تاجر برادری کا مارکیٹس اور بازاروں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا اقدام لائق تحسین ہے، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ ملتان کی اڑھائی سو سے زائد مارکیٹس اور بازاروں میں سیف بازار کے پیش نظر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے لیے دن رات کوشاں ہیں تاکہ تاجر برادری اور خریدار شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران پرانی سبزی منڈی چوک شہیداں کے صدر رانا محمد اویس کے دفتر میں سیف بازار کے سلسلے میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے افتتاح کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ ہم ملتان میں تاجروں ، سیاسی وسماجی کارکنوں کے ساتھ مل کر امن وامان قائم کر رہے ہیں اور ملتان کو کرائم فری زون بنائیں گے عوام کی خدمت میرا مشن ہے اور میرے دروازے ہر سائل کے لئے کھلے ہیں تمام ضلع ملتان کے ایس اپچ اوز کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ مظلوم کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے پولیس اسٹیش پر موجوو رہیں اور سائل کی بروقت مد د کریں ان خیالات کا اظہار انھوں نے نائب صدر مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب رانا محمد حفیظ سے خصوصی ملاقات میں کیا۔