• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویلنگٹن ٹیسٹ: ولیمسن، نکولس کی ڈبل سنچریاں، نیوزی لینڈ کے 580 رنز

ویلنگٹن (جنگ نیوز) نیوزی لینڈ نے دو بیٹرز کی ڈبل سنچریوں کی بدولت سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں رنز کا ہمالیہ کھڑا کردیا۔ کیویز نے دوسرے دن ہی کنٹرول سنبھال لیا۔ کین ولیمسن اور ہنری نکولس نے 363رنزکی بڑی شراکت قائم کردی۔ ولیمسن 215رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔ یہ ان کی چھٹی ڈبل سنچری تھی۔ ہنری نکلوس نے پہلی ڈبل سنچری مکمل کی۔ وہ 200پر ناٹ آئوٹ رہے۔ ہوم سائیڈ نے 580 رنز 4 وکٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی۔جواب میں سری لنکا نے کھیل ختم ہونے تک 26 رنز پر دو وکٹ گنوادیے تھے۔
اسپورٹس سے مزید