• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں 3 افراد ہلاک، خواتین اور بچی سمیت 6 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات میں 3 افراد ہلاک جبکہ خواتین اور بچی سمیت 6 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق رضویہ تھانے کی حدود ناظم آباد نمبر دو سیف اللّٰہ اڈے کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ متوفی کی شناخت 35 سالہ عمر ولد خائستہ گل کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والے 25سالہ یوسف ولد شاہ حسین کو طبی امداد دی جارہی ہے، فیروز آباد تھانے کی حدود شاہراہ فیصل سندھی مسلم کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا،متوفی کی عمر 45 سال کے قریب ہے تاہم فوری طو پر اسکی شناخت نہیں ہوسکی،بلدیہ حب ریور روڈ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ متوفی کی عمر 50سال کے قریب ہے اور فوری طور پر اسکی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔ شیر شاہ ٹریفک پولیس چوکی کے قریب تیز رفتار بس الٹنے سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی ہونے والے افراد میں 1 سالہ ماہرہ دختر اسد، 34 سالہ روزینہ زوجہ جہانزیب، 22 سالہ ریحانہ زوجہ حسین 17 سالہ فرحان ولد فیاض اور 23 سالہ ریاض ولد عرض شامل ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید