• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی مسلم نوجون دین اسلام کا سہارا ہیں، صاحبزادہ زکریہ نعمانی

بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل) ممتاز مذہبی اسکالر صاحبزادہ پیر محمد زکریہ نعمانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف نے کہا کہ برطانوی مسلم نوجوان نسل مغرب میں دین اسلام کا عظیم سرمایہ اور سفیر ہیں اور ان کی دینی و دنیاوی تعلیم و تربیت کی فراہمی میں کسی بھی طرح کی سُستی کی گنجائشن ہیں ہونی چاہیے برطانیہ میں نوجوان نسل قابلِ مبارکباد ہے جو دینی اقدار سے چمٹے ہوئے ہیں جن کے اخلاق و کردار پاکیزہ ہیں اور سماج میں خیر کے کاموں کو عام کرنے میں لگے ہوئے ہیں، نوجوان نسل کی تربیت جہاں والدین کی ذمہ داری ہے وہاں نوجوان نسل کو بھی اپنےوالدین کی خدمت سے پہلو تہی نہیں کرنی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محبین ڈھنگروٹ شریف کی جانب سے استقبالیہ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں دیگرعلماء و مشائخ اور کمیونٹیرہنماؤں نے شرکت کی ان کا کہنا تھا کہ اولیاء اللہ نے ہمیشہ اخوت ومحبت اور احترام انسانیت کا درس دیاہے، آج ضرورت اس امر کی ہے کہ بزرگان دین کی تعلیمات کو عام کیا جائے اور لوگوں کے دلوں میں خوف خداوعشق مصطفیٰ کی شمع کو روشن کیاجائے۔ تقریب کاآغازمولوی محمد رفیق نقشبندی نے تلاوت کلام پاک اور محمد سفیان زیارت کی نعت رسول مقبولﷺ سے ہوا۔ معروف سماجی رہنما اور تقریب کے میزبان ظہور احمد نے استقبالیہ میں شریک کمیونٹیرہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔
یورپ سے سے مزید