• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عمران کو انتقام کا نشانہ بنانا چاہتی ہے، اسد عمر، چیف جسٹس کو خط

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری ،اسد عمر نے چیف جسٹس آف پاکستان ، جسٹس عمر عطاء بندیال کے نام لکھے گئے ایک خط میں بیان کیا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت عمران خان کو انتقام کا نشانہ بنانا چاہتی ہے، گزشتہ روز عمران خان کی اسلام آباد کی عدالت میں پیشی سے قبل لکھے گئے خط میں اسد عمر نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے ا نکے قائد ،کی غیر قانونی طور پر گرفتاری کے کے پورے پورے امکانات ہیں، خط میں لکھا گیا ہے کہ جمعہ کے روزلاہور ہائی کورٹ سے نو مقدمات میں ضمانت حاصل کی ہے جبکہ ہائی کورٹ نے حکام کو عمران خان کے خلاف ظالمانہ انتقامی کارروائیوں سے منع کیالیکن اس کے باوجود پولیس نے عدالتی احکامات کو پیروں تلے روندتے ہوئے ان کی لاہور کی رہائش گاہ پر دھاوا بولا ۔

اہم خبریں سے مزید