• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں کوریسرچ پرتوجہ دینی چاہیے، ڈاکٹرعشرت حسین

لاہور(خبرنگار) سابق گورنر سٹیٹ بنک ڈاکٹر عشرت حسین کا کہناہے کہ تعلیمی اداروں کو ریسرچ پر توجہ دینی چاہیے ،مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے جنھیں بدلتے حالات کے مطابق اپنے مستقبل کا تعین کرنا چاہیے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے نجی یونیورسٹی میں دو روزہ چوتھی بین الاقوامی کانفرنس آن بزنس اینڈمینجمنٹ مستقبل کے تقاضے ، مواقع ،آغاز نو کے تناظر میں کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے نامور ریسرچ ماہرین نے شرکت کی ۔انکا کہنا تھا کہ میں آج بہت خوش ہوں کہ مجھے موضوع پر اظہار خیال کرنے کی دعوت دی گئی میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے ۔انھوں نے کہا کہ میں اکثر یونیورسٹیز میں ہونے والے ایجوکیشنل پروگرام میں شرکت کرتا ہوں تاکہ ان اداروں کے طلبہ کو اپنے آئیڈیاز شیئر کرکے بہتر اور خوشحال پاکستان کے خواب کی تعبیر کے لئے اپنا حصہ ڈال سکوں ۔ میرا ایمان ہے کہ آج کے نوجوان اکٹھے ہو جائیں تو وہ خوشحال پاکستان کی تعمیر میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ گلوبلائزیشن نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا پر اثرات ڈالے جس کی وجہ سے ترقی کی نئی جہتیں کھلیں اور اس تبدیلی سے پاکستان نے بھی فائدہ اٹھایا اور دنیا کے ٹاپ ترقی پزید ممالک کی صف میں شامل ہو گیا مگر افسو س کی بات ہے کہ 2008 کے بعد ہم اس روش کو برقرار نہ رکھ سکے اور اپنے ہمسائیہ ممالک سے بھی ریٹنگ میں نیچے آگئے اور تاحال ہم اپنے معاشی مسائل پر قابو پانے میں ناکام ہیں ۔
لاہور سے مزید