• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کا جینا محال کردیا، سعد رضوی

لاہور(خبرنگار)امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ ملکی معاشی صورتحال بدستور پریشانیوں سے دوچار ہے۔ حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے آج ملکی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے۔ پی ڈی ایم قیادت ملک کو بحران سے نہیں نکال سکتی۔ پتا نہیں آئی ایم ا یف کی غلامی کا طوق کب قوم کے گلے سے نکالا جائیگا۔ اربوں کے اثاثے رکھنے والوں کو کوئی نہیں پوچھتا، مہنگائی بے روز گاری نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ عمران خان ملک میں فاشسٹ نظام چاہتے ہیں۔
لاہور سے مزید