• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مفت آٹا فراہمی کا آغاز آج ہوگا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کا اتوار سے آغاز کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع میں ڈسٹری بیوشن پوائنٹس بھی قائم کردیے گئے، انہوں نے کہا کہ صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ گھرانے ہی10 کلو آٹے کے 3 تھیلے مفت حاصل کر سکیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہر کے مختلف آٹا پوائنٹس کا دورہ کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مفت آٹا ضلع کے107یوٹیلیٹی سٹورز اور ٹرکنگ پوائنٹس پر بھی دستیاب ہوگا، حکومت پنجاب نے منفرد رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 60 ہزار روپے سے کم آمدن والے خاندانوں کو آٹے کے تھیلے مفت دیے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ رمضان پیکیج 25 شعبان تا 25 رمضان المبارک تک جاری رہے گا جب کہ 7 سو سے زائد رجسٹرڈ دکانوں کو بھی مفت آٹا سکیم میں شامل کیا جائیگا، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس آٹا فراہمی کی انسپکشن کرینگے، شناختی کارڈ کو آن لائن ایپ کے ذریعے سکین کرکے آٹا فراہم ہوگا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مستحق خاندان بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔
ملتان سے مزید