اسلام آباد(جنگ نیوز)عمران خان کی حاضری دستخط والی فائل گم ہونے کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر خان کی دستخط لیے جانے کے بعد کی وڈیو سامنے آگئی ہے۔ویڈیو میں بیرسٹر گوہر خان کو فائل ہاتھ میں تھام کر عمران خان کی گاڑی سے عدالت لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔گزشتہ روز سامنے آنے والی ویڈیو میں بھی فائل گوہر خان کے ہاتھ میں دیکھی گئی تھی۔