لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اندھیرے میں روشنی کی کرن یہ ہے کہ عوام پی ٹی آئی ، پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کو پہچان گئی ہے گذشتہ حکمرانوں کی طرح آج بھی حکومت ہر روز کابےنہ اجلاس کر رہی ہےلےکن مسائل میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، وزیراعظم اور ان کی ٹیم ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، ایک ہی روز قومی انتخابات کرائے جائیں ان خیالات کا اظہار سراج الحق نے قبائل امن کارواں کے پانچویں دن جلسہ عام سے باڑہ میں اور بعد ازاں حسن ابدال ،و ٹےکسلا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔