• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی بورڈز آؤٹ سورس کرنے سے اربوں کی کرپشن ہوگی، تعلیم بچاؤ ایکشن کمیٹی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تعلیم بچاؤ ایکشن کمیٹی کے کنونیر انیس الرحمان، جنرل سیکریٹری عبدالرحمان خان، ایڈیشنل سیکریٹری ذکیہ سلطانہ، پریس سیکرٹری محمداسلم،ظفر مسعود،محمدعارف،راؤ لیاقتاور تمام ایسوسی ایشنز کےعہدداران نے حکومت سندھ کےاس فیصلہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے کہ میٹرک بورڈ اور انٹربورڈ کو ختم کرکے ریڈ مارکر کو پرائیویٹ طورپر امتحان لینے اور رزلٹ اناؤنس کرنے کےلئےبیچ دیا ہے۔جسکی وجہ سے اربوں کا کرپشن ہوگا۔ اس سے پہلے والے سیکریٹری تعلیم نے ہیڈز سے ڈائریکٹر تک اختیارات سیکشن افیسرز کو دے کر تعلیم کا بیڑاغرق کرچکے ہیں۔موجودہ منسٹر تعلیم اور سیکریٹری تعلیم نے ابتدسے رائج اسناد تعلیم اورپوسٹوں کانام تبدیل کرکے بےمعنی کردیاہے۔اس تبدیلی سے کیا نظام تعلیم بہتر ہوا ہے۔اب بورڈز کو پرائیویٹ ادارے کو فروخت کرکےنظام تعلیم میں آخری کیل ٹھونک دی گئی ہے۔اسوقت میٹرک بورڈ۔اور انٹر بورڈ میں ۔گورنمنٹ اسکولزاور انٹربورڈ میں گورنمنٹ اسکولزاورکالج کے طلبا سےامتحانی فیس نھیں لی جاتی ھے۔یہ پرائیویٹ ادارہ اپنی مرضی کی امتحانی فیس لے گا۔جس کی وجہ سے غریب طلبا تعلیم سے محروم ھو جائیں گے۔
ملک بھر سے سے مزید