ٹھٹھہ( شاہدصدیقی ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دڑو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی 15سال میں سندھ کےمسائل حل نہ کرسکی، سندھ میں ایک ہی جماعت کی حکومت ہے، سندھ کے مسائل حل ہوجانے چاہئیں تھے لیکن نہیں ہوئے، انہوں نے کہا پاکستانیوں کی آمدن میں پچھلے 10سال میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ، آج ہر جماعت کے پاس کہیں نہ کہیں حکومت موجود ہے لیکن کیا وہ وہاں کے حالات ٹھیک کر سکی،بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب کے معاملات کیوں حل نہیں ہوئے،دنیا کے کسی ملک میں یہ حالت نہیں ہے،یہ ملک کے حکمرانوں کی ناکامی ہے، ہماری پارٹی اس کیلئے کوشش کر رہی ہے، مجھے یقین ہے سندھ کے لوگ ملک کے حالات کو سامنے رکھ کر بہتر فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم کسی بھی علاقے،شہر ، صوبے میں جائیں تو وہاں ایک ہی سوال ہوتا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کا کیا ہوگا، ہمارے بچوں کا کیا ہوگا، پاکستان کے نوجوان کا کیا ہوگا۔