• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفت آٹا کے نام پر انسانیت کی تذلیل کی جا رہی، اسلم گل

لاہور(اپنے نامہ نگار سے )پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نےایک بیان میں کہا ہے کہ مفت آٹا تقسیم کے نام پر انسانیت کی تذلیل کی جا رہی ہے۔ نگران وزیر اعلی مفت آٹےکے نام پر ہونیوالی بے ہودگی کا نوٹس لیں،آٹے کے تھیلے غریبوں کو باعزت طریقے سے بانٹنے کی بجائے پھینکے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ مفت آٹے کے پوائنٹس لاہور میں کن کن مقامات پر قائم کیے جا رہے ہیں۔رمضان شروع ہونے سے قبل لوٹ مارمافیا سر گرم ہو چکا ۔گورننس کا معیار بہترین بنائے بغیر مسئلہ حل نہیں ہو گا۔
لاہور سے مزید