• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے حالات سازگار نہیں، تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھنا ہوگا، میرخلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی کا سیمینار

لاہور (حرا بتول)ماہرین نے کہا ہے کہ ملک کے حالات سازگار نہیں،تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھنا ہوگا،اگر ہم نے ملک کی سلامتی کے لئے ملکر کام نہ کیا تو پاکستان کی سالمیت کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔ یہ بات میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ) کے زیر اہتمام ’’پاکستان کے موجودہ حالات اور سیاسی جماعتوں کی ذمہ داریاں‘‘ پر منعقد سیمینار میں مختلف سیاسی رہنمائوں، دانشوروں اور علماء کرام نے کہی جن میں سینئر کالم نگار حفیظ اللہ نیازی، ایڈوائزر جنرل فیض علی چشتی عزیز احمد اعوان ،چیئرمین میر خلیل الرحمٰن سوسائٹی واصف ناگی، معروف تاجرمیاں ابوزر شاد ، سینٹر ظفر اقبال،سرجن ڈاکٹر محمود شوکت ،رہنما جماعت اسلامی ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی ، عظمیٰ کاردار، ڈاکٹر محمد حسین اکبر، صوفی محمد قائم صابر ، علامہ زبیر احمد ظہیر ، پروفیسر ڈاکٹر کلیان سنگھ کلیاں ،سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی،چوہدری منور انجم ، صحافی نسیم قریشی، ڈاکٹر فیصل ہاشمی، شاہد بٹ، حاجی نثار اقبال بٹر اور میاں منصور شامل تھے۔حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ ہم نے جو بویا ہے وہی کاٹ رہے ہیں ہماری پوری ریاست بے بس نظر آتی ہے ایک بھی وزیراعظم بتا دیں جس کو اسٹیبلشمنٹ لے کر نہ آئی ہو۔ عمران خان کو ہی لے لیں وہ اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے اقتدار میں آئے لیکن آج یہ بحث نہیں ہے کہ پاکستان کس طرح چل رہا ہے بحث یہ ہے کہ کیا آئین کے مطابق چل رہا ہے؟ آئین کے مطابق اب ہمیں 90روز میں الیکشن کروانے چاہئیںاور آئین کی پاسداری کرنی چاہئے ۔ سینٹر ظفر اقبال نے کہا کہ75سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکاہے ابھی تک ہم اپنی سمت کا تعین نہیں کر پائے 1971ء سے ہمیں کچھ سیکھنا چاہئے ہمیں کوئی بھی باہر کی طاقت تنگ نہیں کر سکتی جب تک خود نہ چاہیں ہمیں ایک پلیٹ فارم پر خود کو متحد کرنا اور ملک کی ترقی کے لئے آگے بڑھنا ہو گا۔

ملک بھر سے سے مزید