• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشتعال انگیزی، جلاؤ گھیراؤ کا الزام، پی ٹی آئی کے 198 کارکن گرفتار

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اشتعال انگیزی، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور پولیس پر حملوں کے الزام میں کیپیٹل پولیس نے پی ٹی آئی کے 198 کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس ٹیمیں مزید گرفتاریوں کیلئے چھاپے مار رہی ہیں۔ ترجمان کیپیٹل پولیس کے مطابق پرتشدد کارروائیوں میں ملوث شرپسند عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا، وقوعہ میں ملوث تمام ملزمان کی کیمروں کی مدد سے شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔پی ٹی آئی کارکنوں کے پر تشدد واقعات پر تھانہ سی ٹی ڈی اور گولڑہ میں مقدمات درج کئے ہیں۔ شرپسندوں کے پتھراو، جلاؤ گھیراؤ سے پولیس کے 58 افسران و جوان زخمی ہوئے۔

ملک بھر سے سے مزید